the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نظام آباد : ٹی آر ایس پر کانگریس کی تنقید آرمور( نظام آباد):8؍ ڈسمبر ( اعتماد نیوز) سابق اسپیکر اسمبلی کے آر سریش ریڈی نے کہا کہ ٹی آرایس کے چھ ماہ کے دوراقتدار میں عوام کی مخالفت سامنے آئی ہے۔ آرمور شہر کے سعید آباد کے شادی خانہ میں ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس کے زیر اہتمام پارٹی رکنیت سازی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس سمیر احمد کی صدارت میں منعقدہ اس پروگرام میں کے آر سریش ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اپنی تقریر میں کہا کہ ان کی 30سالہ سیاسی زندگی اتنے کم وقت میں عوام کی مخالفت نہیں دیکھی گئی جو کہ آج ٹی آرایس حکومت عوام کی مخالفت سے دوچار ہے۔ فلاحی اسکیمات سے عوام کو مستفید کرانے میں ٹی آرایس حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ یہہ صورتحال صرف حیدرآباد میں ہی نہیں بلکہ ہر ایک موضع میں بنی ہو ئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے طرز عمل کے باعث مرکزی حکومت کے تعاون سے بڑے پیمانے پر فائدہ نہیں ہورہا ہے ۔ عوام کے مسائل کی یکسوئی کیلئے عوام احتجاجی مظاہرے کررہی ہے۔ بعدازاں صدر ضلع کانگریس



طاہر بن حمدان نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام سونیا گاندھی کے ہاتھوں ممکن ہوسکا ۔ انہوں نے کہا کہ 9؍ ڈسمبر کو ہر موضع میں کانگریس پارٹی پرچم کشائی تقریب منائی جارہی ہے۔ ضلع میں 1.36 لاکھ رکنیت سازی کے ذریعہ پارٹی کو مزید مستحکم کیا جائیگااور آنے والے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس حکومت انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کا اعلان کیا تھا تاہم تاحال مسلم تحفظات کے خصوص میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود و ترقی کیلئے اسکیمات پر موثر عمل آوری کا مطالبہ کیا ۔ پروگرام میں سمیر احمد صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس، حبیب الدین سابق معاون رکن و شادی خانہ کمیٹی چیرمین، محمد شریف منڈل صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کو صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان کے ہاتھوں رکنیت دلائی گئی ۔ پروگرام میں ریاستی پی سی سی ترجمان مارا چندرا موہن، محمود علی کونسلر، عثمان حضرمی، احمد شریف،ایگا گنگادھر بلاک کانگریس صدر ، سابق کونسلر بھوجنا و دیگر نے شرکت کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.